ا سلا م آ باد 30 اکتو بر ( ایجنسیز) امریکی جاسوس طیارے نے برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 افراد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل رواں ماہ 5 اکتوبر کوامریکی ڈرون نے جنوبی وزیرستان کی ہی تحصیل شوال میں سرحدی
علاقے کنڈغر میں ایک مکان کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکا کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے کئے گئے جبکہ رواں ماہ کا یہ دوسرا حملہ ہے جس میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔